Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 365 (سنن الترمذي)

[365]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ عَنْ الْمَسْعُودِيِّ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ صَلَّی بِنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فَلَمَّا صَلَّی رَكْعَتَيْنِ قَامَ وَلَمْ يَجْلِسْ فَسَبَّحَ بِہِ مَنْ خَلْفَہُ فَأَشَارَ إِلَيْہِمْ أَنْ قُومُوا فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِہِ سَلَّمَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْ السَّہْوِ وَسَلَّمَ وَقَالَ ہَكَذَا صَنَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ

زیاد بن علاقہ کہتے ہیں کہ ہمیں مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے صلاۃ پڑھائی،جب دورکعتیں پڑھ چکے تو (تشہد میں)بغیر بیٹھے کھڑے ہوگئے۔توجولوگ ان کے پیچھے تھے انہوں نے سبحان اللہ کہا،تو انہوں نے انہیں اشارہ کیاکہ تم بھی کھڑے ہوجاؤ پھر جب وہ اپنی صلاۃ سے فارغ ہوئے توانہوں نے سلام پھیرااورسہو کے دوسجدے کئے اور سلام پھیرا،اور کہا: ایسے ہی رسول اللہﷺ نے کیاتھا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-یہ حدیث مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے اوربھی سندوں سے نبی اکرمﷺ سے مروی ہے۔