Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 382 (سنن الترمذي)

[382]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ،حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ،عَنْ مَيْمُونٍ أَبِي حَمْزَةَ بِہَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَہُ،وَقَالَ: غُلاَمٌ لَنَا يُقَالُ لَہُ رَبَاحٌ. قَالَ أَبُو عِيسَی: وَحَدِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ إِسْنَادُہُ لَيْسَ بِذَاكَ،وَمَيْمُونٌ أَبُو حَمْزَةَ قَدْ ضَعَّفَہُ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ،وَاخْتَلَفَ أَہْلُ الْعِلْمِ فِي النَّفْخِ فِي الصَّلاَةِ فَقَالَ بَعْضُہُمْ: إِنْ نَفَخَ فِي الصَّلاَةِ اسْتَقْبَلَ الصَّلاَةَ،وَہُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَأَہْلِ الْكُوفَةِ،و قَالَ بَعْضُہُمْ: يُكْرَہُ النَّفْخُ فِي الصَّلاَةِ وَإِنْ نَفَخَ فِي صَلاَتِہِ لَمْ تَفْسُدْ صَلاَتُہُ،وَہُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَاقَ

اس سندسے حمادبن زیدنے میمون ابی حمزہ سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے اور اس میںغُلاَمٌ لَنَا یُقَالُ لَہُ رَبَاحٌہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کی سند کچھ زیادہ قوی نہیں،میمون ابوحمزہ کو بعض اہل علم نے ضعیف قراردیا ہے،۲-اورصلاۃ میں پھونک مارنے کے سلسلہ میں اہل علم کے درمیان اختلاف ہے،بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص صلاۃ میں پھونک مارے تو وہ صلاۃدوبارہ پڑھے،یہی قول سفیان ثوری اور اہل کوفہ کا ہے۔اور بعض نے کہا ہے کہ صلاۃ میں پھونک مارنا مکروہ ہے،اور اگرکسی نے اپنی صلاۃ میں پھونک مارہی دی تو اس کی صلاۃ فاسد نہ ہوگی،یہی احمد اور اسحاق بن راہویہ وغیرہ کا قول ہے۔