Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 383 (سنن الترمذي)

[383]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ نَہَی أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ مُخْتَصِرًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ كَرِہَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ الِاخْتِصَارَ فِي الصَّلَاةِ وَكَرِہَ بَعْضُہُمْ أَنْ يَمْشِيَ الرَّجُلُ مُخْتَصِرًا وَالِاخْتِصَارُ أَنْ يَضَعَ الرَّجُلُ يَدَہُ عَلَی خَاصِرَتِہِ فِي الصَّلَاةِ أَوْ يَضَعَ يَدَيْہِ جَمِيعًا عَلَی خَاصِرَتَيْہِ وَيُرْوَی أَنَّ إِبْلِيسَ إِذَا مَشَی مَشَی مُخْتَصِرًا

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے کوکھ پرہاتھ رکھ کر صلاۃپڑھنے سے منع فرمایا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی حدیث آئی ہے،۳-بعض اہل علم نے صلاۃ میں کوکھ پر ہاتھ رکھنے کو مکروہ قراردیا ہے،اوربعض نے آدمی کے کوکھ پر ہاتھ رکھ کر چلنے کو مکروہ کہا ہے،اوراختصاریہ ہے کہ آدمی صلاۃ میں اپناہاتھ اپنی کوکھ پر رکھے،یا اپنے دونوں ہاتھ اپنی کوکھوں پر رکھے۔اور روایت کی جاتی ہے کہ شیطان جب چلتاہے تو کوکھ پرہاتھ رکھ کر چلتاہے۔