Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 386 (سنن الترمذي)

[386]حسن

مشکوۃ المصابیح (994)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ رَجُلٍ عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَأَحْسَنَ وُضُوءَہُ ثُمَّ خَرَجَ عَامِدًا إِلَی الْمَسْجِدِ فَلَا يُشَبِّكَنَّ بَيْنَ أَصَابِعِہِ فَإِنَّہُ فِي صَلَاةٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ رَوَاہُ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ مِثْلَ حَدِيثِ اللَّيْثِ وَرَوَی شَرِيكٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَ ہَذَا الْحَدِيثِ وَحَدِيثُ شَرِيكٍ غَيْرُ مَحْفُوظٍ

کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص اچھی طرح سے وضوکرے اور پھر مسجد کے ارادے سے نکلے تو وہ تشبیک نہ کرے (یعنی ایک ہاتھ کی اگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں پیوست نہ کرے) کیونکہ وہ صلاۃ میں ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-کعب بن عجرہ کی حدیث کو ابن عجلان سے کئی لوگوں نے لیث والی حدیث کی طرح روایت کی ہے،۲-اورشریک نے بطریق: مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ أَبِیہِ،عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ،عَنِ النَّبِیِّ ﷺ اسی حدیث کی طرح روایت کی ہے اورشریک کی روایت غیرمحفوظ ہے ۱؎۔