Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 390 (سنن الترمذي)

[390]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (1004)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ وَہُوَ ابْنُ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ جَوْسٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِقَتْلِ الْأَسْوَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ الْحَيَّةُ وَالْعَقْرَبُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي رَافِعٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ وَبِہِ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ وَكَرِہَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ قَتْلَ الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ فِي الصَّلَاةِ و قَالَ إِبْرَاہِيمُ إِنَّ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلًا وَالْقَوْلُ الْأَوَّلُ أَصَحُّ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے دونوں کالوں کویعنی سانپ اوربچھوکو صلاۃ میں مارنے کا حکم دیاہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عباس اور ابورافع رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اورصحابہ کرام وغیرہم میں سے بعض اہل علم کا عمل اسی پرہے،اوریہی احمداور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں،۴-اوربعض اہل علم نے صلاۃ میں سانپ اور بچھوکے مارنے کو مکروہ کہاہے،ابراہیم نخعی کہتے ہیں کہ صلاۃ خودایک شغل ہے(اوریہ چیز اس میں مخل ہوگی) پہلا قول (ہی) راجح ہے۔