Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 391 (سنن الترمذي)

[391]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللہِ ابْنِ بُحَيْنَةَ الْأَسَدِيِّ حَلِيفِ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَامَ فِي صَلَاةِ الظُّہْرِ وَعَلَيْہِ جُلُوسٌ فَلَمَّا أَتَمَّ صَلَاتَہُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ يُكَبِّرُ فِي كُلِّ سَجْدَةٍ وَہُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ وَسَجَدَہُمَا النَّاسُ مَعَہُ مَكَانَ مَا نَسِيَ مِنْ الْجُلُوسِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ

عبداللہ ابن بحینہ اسدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ صلاۃِ ظہر میں کھڑے ہوگئے جب کہ آپ کو بیٹھنا تھا؛چنانچہ جب صلاۃ پوری کرچکے توسلام پھیرنے سے پہلے آپ نے اسی جگہ بیٹھے بیٹھے دوسجدے کئے،آپ نے ہر سجدے میں اللہ اکبرکہا،اور آپ کے ساتھ لوگوں نے بھی سجدئہ سہوکیے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابن بحینہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے بھی حدیث آئی ہے