Jamia al-Tirmidhi Hadith 407 (سنن الترمذي)
[407]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (573)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُہَنِيُّ عَنْ عَمِّہِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَلِّمُوا الصَّبِيَّ الصَّلَاةَ ابْنَ سَبْعِ سِنِينَ وَاضْرِبُوہُ عَلَيْہَا ابْنَ عَشْرٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ الْجُہَنِيِّ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَعَلَيْہِ الْعَمَلُ عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ وَبِہِ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ وَقَالَا مَا تَرَكَ الْغُلَامُ بَعْدَ الْعَشْرِ مِنْ الصَّلَاةِ فَإِنَّہُ يُعِيدُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَسَبْرَةُ ہُوَ ابْنُ مَعْبَدٍ الْجُہَنِيُّ وَيُقَالُ ہُوَ ابْنُ عَوْسَجَةَ
سبرہ بن معبدجہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سات برس کے بچے کو صلاۃ سکھاؤ،اور دس برس کے بچے کو صلاۃ نہ پڑھنے پر مارو۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-سبرہ بن معبد جہنی رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے بھی روایت ہے،۳-بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے،یہی احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ جولڑکا دس برس کے ہوجانے کے بعد صلاۃ چھوڑ ے وہ اس کی قضا کرے۔