Jamia al-Tirmidhi Hadith 413 (سنن الترمذي)
[413] إسنادہ ضعیف
نسائي (466)
قتادۃ والحسن البصری عنعنا
وحدیث النسائي (468) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ نَصْرِ بْنِ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ قَالَ حَدَّثَنِي قَتَادَةُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ حُرَيْثِ بْنِ قَبِيصَةَ قَالَ قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَقُلْتُ اللہُمَّ يَسِّرْ لِي جَلِيسًا صَالِحًا قَالَ فَجَلَسْتُ إِلَی أَبِي ہُرَيْرَةَ فَقُلْتُ إِنِّي سَأَلْتُ اللہَ أَنْ يَرْزُقَنِي جَلِيسًا صَالِحًا فَحَدِّثْنِي بِحَدِيثٍ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ لَعَلَّ اللہَ أَنْ يَنْفَعَنِي بِہِ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ بِہِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ عَمَلِہِ صَلَاتُہُ فَإِنْ صَلُحَتْ فَقَدْ أَفْلَحَ وَأَنْجَحَ وَإِنْ فَسَدَتْ فَقَدْ خَابَ وَخَسِرَ فَإِنْ انْتَقَصَ مِنْ فَرِيضَتِہِ شَيْءٌ قَالَ الرَّبُّ عَزَّ وَجَلَّ انْظُرُوا ہَلْ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ فَيُكَمَّلَ بِہَا مَا انْتَقَصَ مِنْ الْفَرِيضَةِ ثُمَّ يَكُونُ سَائِرُ عَمَلِہِ عَلَی ذَلِكَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ ہَذَا الْوَجْہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَقَدْ رَوَی بَعْضُ أَصْحَابِ الْحَسَنِ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ حُرَيْثٍ غَيْرَ ہَذَا الْحَدِيثِ وَالْمَشْہُورُ ہُوَ قَبِيصَةُ بْنُ حُرَيْثٍ وَرُوِي عَنْ أَنَسِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوُ ہَذَا
حریث بن قبیصہ کہتے ہیں کہ میں مدینے آیا: میں نے کہا:اے اللہ مجھے نیک اورصالح ساتھی نصیب فرما،چنانچہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھنا میسر ہوگیا،میں نے ان سے کہا: میں نے اللہ سے دعا مانگی تھی کہ مجھے نیک ساتھی عطا فرما،توآپ مجھ سے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے،جسے آپ نے رسول اللہﷺ سے سنی ہو،شاید اللہ مجھے اس سے فائدہ پہنچائے،انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سناہے: قیامت کے روز بندے سے سب سے پہلے اس کی صلاۃ کا محاسبہ ہوگا،اگر وہ ٹھیک رہی تو کامیاب ہوگیا،اور اگروہ خراب نکلی تو وہ ناکام اور نامرادرہا،اور اگر اس کی فرض صلاتوں میں کوئی کمی ۱؎ ہوگی تو رب تعالیٰ (فرشتوں سے) فرمائے گا: دیکھو،میرے اس بندے کے پاس کوئی نفل صلاۃ ہے؟ چنانچہ فرض صلاۃ کی کمی کی تلافی اس نفل سے کردی جائے گی،پھر اسی اندازسے سارے اعمال کا محاسبہ ہوگا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث اس سندسے حسن غریب ہے ۲-یہ حدیث دیگراور سندوں سے بھی ابوہریرہ سے روایت کی گئی ہے،۳-حسن کے بعض تلامذہ نے حسن سے اورانہوں نے قبیصہ بن حریث سے اس حدیث کے علاوہ دوسری اورحدیثیں بھی روایت کی ہیں اورمشہور قبیصہ بن حریث ہی ہے ۲؎،یہ حدیث بطریق: أَنَسِ بْنِ حَکِیمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنْ النَّبِیِّ ﷺ بھی روایت کی گئی ہے،۴-اس باب میں تمیم داری رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔