Jamia al-Tirmidhi Hadith 415 (سنن الترمذي)
[415]صحیح
مؤمل بن إسماعیل: حسن الحدیث کما حققتہ في جزء خاص ولم یثبت فیہ الجرح المنسوب إلی البخاري والحمد للّٰہ مشکوۃ المصابیح (1159)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ ہُوَ ابْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ صَلَّی فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً بُنِيَ لَہُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَہَا وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَحَدِيثُ عَنْبَسَةَ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ فِي ہَذَا الْبَابِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَنْبَسَةَ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ
ام المومنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جوشخص رات اوردن میں بارہ رکعت سنّت پڑھے گا،اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنایا جائے گا: چار رکعتیں ظہر سے پہلے،دورکعتیں اس کے بعد،دومغرب کے بعد،دوعشاء کے بعد اور دو فجر سے پہلے۔امام ترمذی کہتے ہیں: عنبسہ کی حدیث جو ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے اس باب میں حسن صحیح ہے۔اور وہ عنبسہ سے دیگر اورسندوں سے بھی مروی ہے۔