Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 431 (سنن الترمذي)

[431] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (1166)

عبد الملک بن معدان: ضعیف (تقریب: 4227)

وللحدیث شواھد ضعیفۃ

انوار الصحیفہ ص 200

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَعْدَانَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَہْدَلَةَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّہُ قَالَ مَا أُحْصِي مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَفِي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ بِقُلْ يَا أَيُّہَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ ہُوَ اللہُ أَحَدٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ عَاصِمٍ

عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں شمار نہیں کرسکتا کہ میں نے کتنی بار رسول اللہﷺ کو مغرب کے بعدکی دونوں رکعتوں میں اور فجر سے پہلے کی دونوں رکعتوں میں قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ اور قُلْ ہُوَ اللہُ أَحَدٌ پڑھتے سنا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس باب میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی روایت ہے،۲-ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث غریب ہے،ہم اسے صرف عبداللہ بن معدان عن عاصم ہی کے طریق سے جانتے ہیں۔