Jamia al-Tirmidhi Hadith 436 (سنن الترمذي)
[436]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَتْ كَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الظُّہْرِ رَكْعَتَيْنِ وَبَعْدَہَا رَكْعَتَيْنِ وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ ثِنْتَيْنِ وَبَعْدَ الْعِشَاءِ رَكْعَتَيْنِ وَقَبْلَ الْفَجْرِ ثِنْتَيْنِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہﷺ کی صلاۃ کے بارے میں پوچھاتوانہوں نے بتایا کہ آپ ظہر سے پہلے دورکعتیں پڑھتے تھے،اور اس کے بعد دورکعتیں،مغرب کے بعد دورکعتیں،عشاء کے بعد دورکعتیں اور فجر سے پہلے دورکعتیں پڑھتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس باب میں علی اور ابن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۲-عبداللہ بن شقیق کی حدیث جسے وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں،حسن صحیح ہے۔