Jamia al-Tirmidhi Hadith 447 (سنن الترمذي)
[447]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (1204)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ إِسْحَقَ ہُوَ السَّالَحِينِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ مَرَرْتُ بِكَ وَأَنْتَ تَقْرَأُ وَأَنْتَ تَخْفِضُ مِنْ صَوْتِكَ فَقَالَ إِنِّي أَسْمَعْتُ مَنْ نَاجَيْتُ قَالَ ارْفَعْ قَلِيلًا وَقَالَ لِعُمَرَ مَرَرْتُ بِكَ وَأَنْتَ تَقْرَأُ وَأَنْتَ تَرْفَعُ صَوْتَكَ قَالَ إِنِّي أُوقِظُ الْوَسْنَانَ وَأَطْرُدُ الشَّيْطَانَ قَالَ اخْفِضْ قَلِيلًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَأُمِّ ہَانِئٍ وَأَنَسٍ وَأُمِّ سَلَمَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَإِنَّمَا أَسْنَدَہُ يَحْيَی بْنُ إِسْحَقَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ وَأَكْثَرُ النَّاسِ إِنَّمَا رَوَوْا ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَبَاحٍ مُرْسَلًا
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: میں (تہجدکے وقت) تمہارے پاس سے گزرا،تم قرآن پڑھ رہے تھے،تمہاری آوازکچھ دھیمی تھی؟ کہا:میں توصرف اسے سنارہاتھا جس سے میں مناجات کررہاتھا۔(یعنی اللہ کو)آپ نے فرمایا:اپنی آواز کچھ بلند کرلیاکرو،اور عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: میں تمہارے پاس سے گزرا،تم قرآن پڑھ رہے تھے،تمہاری آواز بہت اونچی تھی؟،کہا: میں سوتوں کو جگاتا اور شیطان کو بھگارہاتھا۔آپ نے فرمایا: تم اپنی آواز تھوڑی دھیمی کرلیا کرو۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غریب ہے،۲-اس باب میں عائشہ،ام ہانی،انس،ام سلمہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اسے یحییٰ بن اسحاق نے حمادبن سلمہ سے مسندکیا ہے اورزیادہ ترلوگوں نے یہ حدیث ثابت سے اورثابت نے عبداللہ بن رباح سے مرسلاًروایت کی ہے۔(یعنی:ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کاذکرنہیں کیاہے)