Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 446 (سنن الترمذي)

[446]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ عَنْ سُہَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ يَنْزِلُ اللہُ إِلَی السَّمَاءِ الدُّنْيَا كُلَّ لَيْلَةٍ حِينَ يَمْضِي ثُلُثُ اللَّيْلِ الْأَوَّلُ فَيَقُولُ أَنَا الْمَلِكُ مَنْ ذَا الَّذِي يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَہُ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَہُ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَہُ فَلَا يَزَالُ كَذَلِكَ حَتَّی يُضِيءَ الْفَجْرُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَأَبِي سَعِيدٍ وَرِفَاعَةَ الْجُہَنِيِّ وَجُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ وَعُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ مِنْ أَوْجُہٍ كَثِيرَةٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَرُوِيَ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ يَنْزِلُ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ حِينَ يَبْقَی ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ وَہُوَ أَصَحُّ الرِّوَايَاتِ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺنے فرمایا: اللہ تعالیٰ ہررات کو جب رات کا پہلا تہائی حصہ گزر جاتا ہے ۱؎ آسمان دنیا پراترتا ہے ۲؎ اورکہتا ہے: میں بادشاہ ہوں،کون ہے جو مجھے پکارے تاکہ میں اس کی پکار سنوں،کون ہے جو مجھ سے مانگے تاکہ میں اسے دوں،کون ہے جومجھ سے مغفرت طلب کرے تاکہ میں اسے معاف کردوں۔وہ برابراسی طرح فرماتا رہتا ہے یہاں تک کہ فجر روشن ہوجاتی ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس باب میں علی بن ابی طالب،ابوسعید،رفاعہ جہنی،جبیر بن مطعم،ابن مسعود،ابودرداء اور عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۲-ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۳-ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث کئی سندوں سے نبی اکرمﷺ مروی ہے،۴-نیزآپ سے یہ بھی روایت کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جب وقت رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتاہے اترتا ہے،اور یہ سب سے زیادہ صحیح روایت ہے۔