Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 452 (سنن الترمذي)

[452] إسنادہ ضعیف

ابو داود (1418) ابن ماجہ (1168)

عبداللہ راشد الزوفي: لا یعرف سماعہ من عبد اللہ بن أبي مرۃ الزوفي فالسند منقطع

انوار الصحیفہ ص 201

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَاشِدٍ الزَّوْفِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي مُرَّةَ الزَّوْفِيِّ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ حُذَافَةَ أَنَّہُ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ إِنَّ اللہَ أَمَدَّكُمْ بِصَلَاةٍ ہِيَ خَيْرٌ لَكُمْ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ الْوِتْرُ جَعَلَہُ اللہُ لَكُمْ فِيمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ إِلَی أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَبُرَيْدَةَ وَأَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ خَارِجَةَ بْنِ حُذَافَةَ حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ وَقَدْ وَہِمَ بَعْضُ الْمُحَدِّثِينَ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَاشِدٍ الزُّرَقِيِّ وَہُوَ وَہَمٌ فِي ہَذَا وَأَبُو بَصْرَةَ الْغِفَارِيُّ اسْمُہُ حُمَيْلُ بْنُ بَصْرَةَ و قَالَ بَعْضُہُمْ جَمِيلُ بْنُ بَصْرَةَ وَلَا يَصِحُّ وَأَبُو بَصْرَةَ الْغِفَارِيُّ رَجُلٌ آخَرُ يَرْوِي عَنْ أَبِي ذَرٍّ وَہُوَ ابْنُ أَخِي أَبِي ذَرٍّ

خارجہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ(حجرے سے نکل کر) ہمارے پاس آئے اور فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ایک ایسی صلاۃ کا اضافہ کیا ہے ۱؎،جو تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہترہے،وہ وترہے،اللہ نے اس کا وقت تمہارے لیے صلاۃِعشاء سے لے کر فجرکے طلوع ہونے تک رکھاہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-خارجہ بن حذافہ کی حدیث غریب ہے،اسے ہم صرف یزید بن ابی حبیب ہی کی روایت سے جانتے ہیں،۲-بعض محدثین کواس حدیث میں وہم ہوا ہے،انہوں نے عبداللہ بن راشدزرقی کہاہے،یہ وہم ہے (صحیح زوفیہے) ۳-اس باب میں ابوہریرہ،عبداللہ بن عمرو،بریدہ،اور ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۴-ابوبصرہ غفاری کانام حُمیل بن بصرہ ہے،اور بعض لوگوں نے جمیل بن بصرہ کہا ہے،لیکن یہ صحیح نہیں،اور ابوبصرہ غفاری ایک دوسرے شخص ہیں جوابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں اوروہ ابوذرکے بھتیجے ہیں۔