Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 455 (سنن الترمذي)

[455]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَرُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَال:مَنْ خَشِيَ مِنْكُمْ أَنْ لاَ يَسْتَيْقِظَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ،فَلْيُوتِرْ مِنْ أَوَّلِہِ،وَمَنْ طَمِعَ مِنْكُمْ أَنْ يَقُومَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ،فَلْيُوتِرْ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ فَإِنَّ قِرَائَةَ الْقُرْآنِ فِي آخِرِ اللَّيْلِ مَحْضُورَةٌ،وَہِيَ أَفْضَلُ. حَدَّثَنَا بِذَلِكَ ہَنَّادٌ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنْ الأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي سُفْيَانَ،عَنْ جَابِرٍ،عَنْ النَّبِيِّ ﷺ بِذَلِكَ

جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تم میں سے جسے اندیشہ ہوکہ وہ رات کے آخری پہر میں نہیں اٹھ سکے گا،تو وہ رات کے شروع میں ہی وتر پڑھ لے۔اور جو رات کے آخری حصہ میں اٹھنے کی امید رکھتاہو تو وہ رات کے آخری حصہ میں وترپڑھے،کیونکہ رات کے آخری حصے میں قرآن پڑھنے پر فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔یہ افضل وقت ہے۔