Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 462 (سنن الترمذي)

[462]صحیح

مشکوۃ المصابیح (1272)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَقْرَأُ فِي الْوِتْرِ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَی وَقُلْ يَا أَيُّہَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ ہُوَ اللہُ أَحَدٌ فِي رَكْعَةٍ رَكْعَةٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَعَائِشَةَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَيُرْوَی عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَرَأَ فِي الْوِتْرِ فِي الرَّكْعَةِ الثَّالِثَةِ بِالْمُعَوِّذَتَيْنِ وَقُلْ ہُوَ اللہُ أَحَدٌ وَالَّذِي اخْتَارَہُ أَكْثَرُ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَمَنْ بَعْدَہُمْ أَنْ يَقْرَأَ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَی وَقُلْ يَا أَيُّہَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ ہُوَ اللہُ أَحَدٌ يَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ مِنْ ذَلِكَ بِسُورَةٍ

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ وتر میں سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی و قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ اورقُلْ ہُوَ اللہُ أَحَدٌ تینوں کوایک ایک رکعت میں پڑھتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس باب میں علی،عائشہ اور عبدالرحمٰن بن ابزیٰ (رضی اللہ عنہم) جنہوں نے اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے،بھی احادیث آئی ہیں،اوراسے عبدالرحمٰن بن ابزیٰ سے بغیراُبی کے واسطے کے براہ راست نبی اکرم ﷺسے بھی روایت کیاجاتاہے،۲-نبی اکرمﷺ سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ وتر میں تیسری رکعت میں معوذتین اور قُلْ ہُوَ اللہُ أَحَدٌ پڑھتے تھے،۳-صحابہ کرام اوران کے بعد کے لوگوں میں سے اکثر اہل علم نے جس بات کو پسند کیا ہے،وہ یہ ہے کہ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ اور قُلْ ہُوَ اللہُ أَحَدٌ تینوں میں سے ایک ایک ہررکعت میں پڑھتے۔