Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 470 (سنن الترمذي)

[470]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ بَدْرٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيہِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ لَا وِتْرَانِ فِي لَيْلَةٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَاخْتَلَفَ أَہْلُ الْعِلْمِ فِي الَّذِي يُوتِرُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ ثُمَّ يَقُومُ مِنْ آخِرِہِ فَرَأَی بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَمَنْ بَعْدَہُمْ نَقْضَ الْوِتْرِ وَقَالُوا يُضِيفُ إِلَيْہَا رَكْعَةً وَيُصَلِّي مَا بَدَا لَہُ ثُمَّ يُوتِرُ فِي آخِرِ صَلَاتِہِ لِأَنَّہُ لَا وِتْرَانِ فِي لَيْلَةٍ وَہُوَ الَّذِي ذَہَبَ إِلَيْہِ إِسْحَقُ وَقَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ إِذَا أَوْتَرَ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ ثُمَّ نَامَ ثُمَّ قَامَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ فَإِنَّہُ يُصَلِّي مَا بَدَا لَہُ وَلَا يَنْقُضُ وِتْرَہُ وَيَدَعُ وِتْرَہُ عَلَی مَا كَانَ وَہُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ وَابْنِ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيِّ وَأَہْلِ الْكُوفَةِ وَأَحْمَدَ وَہَذَا أَصَحُّ لِأَنَّہُ قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَدْ صَلَّی بَعْدَ الْوِتْرِ

طلق بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ایک رات میں دوباروتر نہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-اس شخص کے بارے میں اہل علم میں اختلاف ہے جورات کے شروع حصہ میں وترپڑھ لیتاہوپھر رات کے آخری حصہ میں قیام اللیل(تہجد)کے لیے اٹھتاہو،توصحابہ کرام اور ان کے بعدکے لوگوں میں سے بعض اہل علم کی رائے وترکو توڑدینے کی ہے،ان کا کہناہے کہ وہ اس میں ایک رکعت اور ملالے تاکہ (وہ جفت ہوجائے) پھر جتنا چاہے پڑھے اور صلاۃ کے آخر میں وتر پڑھ لے۔اس لیے کہ ایک رات میں دوبار وتر نہیں،اسحاق بن راہویہ اسی طرف گئے ہیں،۳-صحابہ کرام وغیرہم میں سے بعض اہل علم کا کہنا ہے کہ جب اس نے رات کے شروع حصہ میں وتر پڑھ لی پھر سوگیا،پھر رات کے آخری میں بیدار ہوا تووہ جتنی صلاۃ چاہے پڑھے،وتر کو نہ توڑے بلکہ وتر کو اس کے اپنے حال ہی پررہنے دے۔سفیان ثوری،مالک بن انس،ابن مبارک،شافعی اور اہل کوفہ اور احمدکایہی قول ہے۔اوریہی زیادہ صحیح ہے،اس لیے کہ کئی دوسری روایتوں میں مروی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے وتر کے بعد صلاۃ پڑھی ہے۔