Jamia al-Tirmidhi Hadith 482 (سنن الترمذي)
[482]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ الْعُكْلِيُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُبَيْدَةَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَی أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِلْعَبَّاسِ يَا عَمِّ أَلَا أَصِلُكَ أَلَا أَحْبُوكَ أَلَا أَنْفَعُكَ قَالَ بَلَی يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ يَا عَمِّ صَلِّ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ تَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ فَإِذَا انْقَضَتْ الْقِرَاءَةُ فَقُلْ اللہُ أَكْبَرُ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ وَسُبْحَانَ اللہِ وَلَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ خَمْسَ عَشْرَةَ مَرَّةً قَبْلَ أَنْ تَرْكَعَ ثُمَّ ارْكَعْ فَقُلْہَا عَشْرًا ثُمَّ ارْفَعْ رَأْسَكَ فَقُلْہَا عَشْرًا ثُمَّ اسْجُدْ فَقُلْہَا عَشْرًا ثُمَّ ارْفَعْ رَأْسَكَ فَقُلْہَا عَشْرًا ثُمَّ اسْجُدْ الثَّانِيَةَ فَقُلْہَا عَشْرًا ثُمَّ ارْفَعْ رَأْسَكَ فَقُلْہَا عَشْرًا قَبْلَ أَنْ تَقُومَ فَتِلْكَ خَمْسٌ وَسَبْعُونَ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ ہِيَ ثَلَاثُ مِائَةٍ فِي أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ فَلَوْ كَانَتْ ذُنُوبُكَ مِثْلَ رَمْلِ عَالِجٍ لَغَفَرَہَا اللہُ لَكَ قَالَ يَا رَسُولَ اللہِ وَمَنْ يَسْتَطِيعُ أَنْ يَقُولَہَا فِي كُلِّ يَوْمٍ قَالَ فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ أَنْ تَقُولَہَا فِي كُلِّ يَوْمٍ فَقُلْہَا فِي جُمْعَةٍ فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ أَنْ تَقُولَہَا فِي جُمُعَةٍ فَقُلْہَا فِي شَہْرٍ فَلَمْ يَزَلْ يَقُولُ لَہُ حَتَّی قَالَ فَقُلْہَا فِي سَنَةٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي رَافِعٍ
ابورافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے (اپنے چچا) عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے چچا! کیا میں آپ کے ساتھ صلہ رحمی نہ کروں،کیا میں آپ کو نہ دوں؟ کیا میں آپ کونفع نہ پہنچاؤں؟ وہ بولے: کیوں نہیں،اللہ کے رسول! آپﷺنے فرمایا: آپ چار رکعت صلاۃ پڑھیں،ہررکعت میں سورئہ فاتحہ اور کوئی سو رت پڑھیں،جب قرأت پوری ہوجائے تواللہ اکبر،الحمد للہ،سبحان اللہ،لا إلہ إلا اللہ پندرہ مرتبہ رکوع کرنے سے پہلے کہیں،پھر رکوع میں جائیں تو دس مرتبہ یہی کلمات رکوع میں کہیں،پھر اپنا سر اٹھائیں اوریہی کلمات دس مرتبہ رکوع سے کھڑے ہوکر کہیں۔پھر سجدے میں جائیں تویہی کلمات دس مرتبہ کہیں،پھرسراٹھائیں تو دس مرتبہ یہی کلمات کہیں۔پھر دوسرے سجدے میں جائیں تودس مرتبہ یہی کلمات کہیں،پھر سجدے سے اپنا سراٹھائیں تو کھڑے ہونے سے پہلے دس مرتبہ یہی کلمات کہیں۔اسی طرح ہررکعت میں کہیں،یہ کل۷۵کلمات ہوئے اور چاروں رکعتوں میں تین سوکلمات ہوئے۔تواگر آپ کے گناہ بہت زیادہ ریت والے بادلوں کے برابر بھی ہوں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں معاف فرمادیگا۔توانہوں نے عرض کیا:اللہ کے رسول! روزانہ یہ کلمات کہنے کی قدرت کس میں ہے؟ آپ نے فرمایا: آپ روزانہ یہ کلمات نہیں کہہ سکتے تو ہرجمعہ کو کہیں اور اگرہرجمعہ کو بھی نہیں کہہ سکتے تو ہرماہ میں کہیں،وہ برابر یہی بات کہتے رہے یہاں تک کہ آپ نے فرمایا: تو ایک سال میں آپ اِسے کہہ لیں ۱ ؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث ابورافع رضی اللہ عنہ کی روایت سے غریب ہے۔