Jamia al-Tirmidhi Hadith 483 (سنن الترمذي)
[483]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ مِسْعَرٍ وَالْأَجْلَحِ وَمَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللہِ ہَذَا السَّلَامُ عَلَيْكَ قَدْ عَلِمْنَا فَكَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ قَالَ قُولُوا اللہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاہِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ وَبَارِكْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَی إِبْرَاہِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ قَالَ مَحْمُودٌ قَالَ أَبُو أُسَامَةَ وَزَادَنِي زَائِدَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ وَنَحْنُ نَقُولُ وَعَلَيْنَا مَعَہُمْ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَأَبِي حُمَيْدٍ وَأَبِي مَسْعُودٍ وَطَلْحَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَبُرَيْدَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَارِجَةَ وَيُقَالُ ابْنُ جَارِيَةَ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَی كُنْيَتُہُ أَبُو عِيسَی وَأَبُو لَيْلَی اسْمُہُ يَسَارٌ
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا،اللہ کے رسول!آپ پر سلام بھیجنا تو ہم نے جان لیاہے ۱؎ لیکن آپ پرصلاۃ(درود) بھیجنے کا طریقہ کیا ہے؟۔آپ نے فرمایا: کہو: اللّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ،وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ،کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ،إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ،وَّبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ،وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ،کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ،إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ ۲؎ (اے اللہ! محمد اور آل محمد پر رحمت نازل فرماجیساکہ تونے ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی ہے،یقینا توحمید(تعریف کے قابل) اور مجید(بزرگی والا) ہے،اور محمد اور آل محمد پر برکت نازل فرما جیساکہ تونے ابراہیم پر برکت نازل فرمائی ہے،یقیناتوحمید(تعریف کے قابل) اورمجید(بزرگی والا) ہے۔ زائدہ نے بطریق اعمش عن الحکم عن عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ ایک زائد لفظ کی روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا: اور ہم(درود میں) وعلینا معہم (یعنی اور ہمارے اوپربھی رحمت وبرکت بھیج)بھی کہتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں علی،ابوحمید،ابومسعود،طلحہ،ابوسعید،بریدہ،زیدبن خارجہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔