Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 500 (سنن الترمذي)

[500]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (1371)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبِيدَةَ بْنِ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الْجَعْدِ يَعْنِي الضَّمْرِيَّ وَكَانَتْ لَہُ صُحْبَةٌ فِيمَا زَعَمَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ تَہَاوُنًا بِہَا طَبَعَ اللہُ عَلَی قَلْبِہِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَسَمُرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي الْجَعْدِ حَدِيثٌ حَسَنٌ قَالَ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ اسْمِ أَبِي الْجَعْدِ الضَّمْرِيِّ فَلَمْ يَعْرِفْ اسْمَہُ وَقَالَ لَا أَعْرِفُ لَہُ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ إِلَّا ہَذَا الْحَدِيثَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَلَا نَعْرِفُ ہَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو

ابوالجعدضمری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جو جمعہ تین بارسستی ۱؎ سے حقیرجان کر چھوڑ دے گاتواللہ اس کے دل پر مہرلگادے گا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوالجعدکی حدیث حسن ہے،۲-میں نے محمدبن اسماعیل بخاری سے ابوالجعدضمری کا نام پوچھاتووہ نہیں جان سکے،۳-اس حدیث کے علاوہ میں ان کی کوئی اورحدیث نہیں جانتاجسے انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہو،۴-ہم اس حدیث کو صرف محمد بن عمروکی روایت سے جانتے ہیں۔