Jamia al-Tirmidhi Hadith 502 (سنن الترمذي)
[502] إسنادہ ضعیف جدًا
حجاج بن نصیر ضعیف (تقریب: 1139)،کان یقبل التلقین،وقال الھیثمي: وقد ضعفہ الجمھور (مجمع الزوائد 10 / 84 )
معارک بن عباد: ضعیف (تقریب: 6743)
عبداﷲ بن سعید المقبري: متروک (تقریب: 3356)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ الْحَسَنِ يَقُولُ: كُنَّا عِنْدَ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ،فَذَكَرُوا عَلَی مَنْ تَجِبُ الْجُمُعَةُ،فَلَمْ يَذْكُرْ أَحْمَدُ فِيہِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ شَيْئًا،قَالَ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ: فَقُلْتُ لأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ: فِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ،فَقَالَ أَحْمَدُ: عَنْ النَّبِيِّ ﷺ،قُلْتُ: نَعَمْ،قَالَ أَحْمَدُ ابْنُ الْحَسَنِ،حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ،حَدَّثَنَا مُعَارِكُ بْنُ عَبَّادٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ:الْجُمُعَةُ عَلَی مَنْ آوَاہُ اللَّيْلُ إِلَی أَہْلِہِ. قَالَ: فَغَضِبَ عَلَيَّ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،وَقَالَ لِي: اسْتَغْفِرْ رَبَّكَ،اسْتَغْفِرْ رَبَّكَ. قَالَ أَبُو عِيسَی: إِنَّمَا فَعَلَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ہَذَا لأَنَّہُ لَمْ يَعُدَّ ہَذَا الْحَدِيثَ شَيْئًا،وَضَعَّفَہُ لِحَالِ إِسْنَادِہِ
میں نے احمدبن حسن کوکہتے سناکہ ہم لوگ احمد بن حنبل کے پاس تھے تولوگوں نے ذکرکیاکہ جمعہ کس پر واجب ہے؟ تو امام احمدنے اس سلسلے میں نبی اکرمﷺسے کوئی چیز ذکرنہیں کی،احمدبن حسن کہتے ہیں:تو میں نے احمدبن حنبل سے کہا: اس سلسلہ میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے جسے انہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے،تو امام احمد نے پوچھاکیا نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے؟ میں نے کہا: ہاں(نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے)،پھر احمدبن حسن نے حجاج بن نصیرعن معارک بن عبادعنعبد اللہ بن سعیدمقبری عن سعیدالمقبری عن أبی ہریرۃ عن النبیﷺ روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا: جمعہ اس پر واجب ہے جو رات کواپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر آسکے،احمدبن حسن کہتے ہیں کہ احمد بن حنبل مجھ پر غصہ ہوئے اورمجھ سے کہا: اپنے رب سے استغفارکرو،اپنے رب سے استغفارکرو۔امام ترمذی کہتے ہیں: احمدبن حنبل نے ایسااس لیے کیا کہ انہو ں نے اس حدیث کوکوئی حیثیت نہیں دی اوراسے کسی شمارمیں نہیں رکھا،سندکی وجہ سے اسے ضعیف قراردیا۔