Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 504 (سنن الترمذي)

[504]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی،حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ،حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ التَّيْمِيِّ،عَنْ أَنَسٍ،عَنْ النَّبِيِّ ﷺ: نَحْوَہُ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ،وَجَابِرٍ،وَالزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ. قَالَ أَبُو عِيسَی: حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَہُوَ الَّذِي أَجْمَعَ عَلَيْہِ أَكْثَرُ أَہْلِ الْعِلْمِ: أَنَّ وَقْتَ الْجُمُعَةِ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ،كَوَقْتِ الظُّہْرِ. وَہُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ،وَأَحْمَدَ،وَإِسْحَاقَ. وَرَأَی بَعْضُہُمْ أَنَّ صَلاَةَ الْجُمُعَةِ إِذَا صُلِّيَتْ قَبْلَ الزَّوَالِ أَنَّہَا تَجُوزُ أَيْضًا. و قَالَ أَحْمَدُ: وَمَنْ صَلاَّہَا قَبْلَ الزَّوَالِ فَإِنَّہُ لَمْ يَرَ عَلَيْہِ إِعَادَةً

اس سندسے بھی انس رضی اللہ عنہ نبی اکرمﷺ سے اسی طرح روایت کرتے ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-انس رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں سلمہ بن الاکوع،جابر اورزبیر بن عوام رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اوراسی پر اکثراہل علم کا اجماع ہے کہ جمعہ کاوقت ظہرکے وقت کی طرح اس وقت شروع ہوتا ہے جب سورج ڈھل جائے،یہی شافعی،احمد اوراسحاق بن راہویہ کابھی قول ہے،۴-اوربعض کی رائے ہے کہ جمعہ کی صلاۃ جب زوال سے پہلے پڑھ لی جائے تو جائز ہے۔احمد کہتے ہیں: جس نے جمعہ کی صلاۃ زوال سے پہلے پڑھ لی تو اس پر دہرانا ضرروی نہیں۔