Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 505 (سنن الترمذي)

[505]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْفَلَّاسُ الصَّيْرَفِيُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ وَيَحْيَی بْنُ كَثِيرٍ أَبُو غَسَّانَ الْعَنْبَرِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْعَلَاءِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَخْطُبُ إِلَی جِذْعٍ فَلَمَّا اتَّخَذَ النَّبِيُّ ﷺ الْمِنْبَرَ حَنَّ الْجِذْعُ حَتَّی أَتَاہُ فَالْتَزَمَہُ فَسَكَنَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ وَجَابِرٍ وَسَہْلِ بْنِ سَعْدٍ وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ وَمُعَاذُ بْنُ الْعَلَاءِ ہُوَ بَصْرِيٌّ وَہُوَ أَخُو أَبِي عَمْرِو بْنِ الْعَلَاءِ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺکھجورکے ایک تنے پر (کھڑے ہوکر) خطبہ دیتے تھے،جب آپﷺ نے منبربنالیا تووہ تنا روپڑایہاں تک کہ آپ اس کے پاس آئے اور اُ سے چمٹالیا تو وہ چپ ہوگیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن غریب صحیح ہے،۲-اس باب میں انس،جابر،سہل بن سعد،ابی بن کعب،ابن عباس اورام سلمہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔