Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 513 (سنن الترمذي)

[513] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (1116)

رشدین: ضعیف

زبان بن فائد: شیخ صالح زاہد،ضعیف من جہۃ حفظہ،وتکلموا في حدیثہ عن سہل بن معاذ أیضًا،وقال ابن حجر فی التقریب (1985): ’’زبان ضعیف الحدیث مع صلاحہ وعبادتہ‘‘،وقال الھیثمي: ضعفہ الجمھور (مجمع الزوائد 105/10)

انوار الصحیفہ ص 203

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُہَنِيِّ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ تَخَطَّی رِقَابَ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ اتَّخَذَ جِسْرًا إِلَی جَہَنَّمَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ سَہْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُہَنِيِّ حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ وَالْعَمَلُ عَلَيْہِ عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ كَرِہُوا أَنْ يَتَخَطَّی الرَّجُلُ رِقَابَ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَشَدَّدُوا فِي ذَلِكَ وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ فِي رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ وَضَعَّفَہُ مِنْ قِبَلِ حِفْظِہِ

معاذبن انس جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے فرمایا:جمعہ کے دن جس نے لوگوں کی گردنیں پھاندیں اس نے جہنم کی طرف لے جانے والاپل بنالیا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس باب میں جابرسے بھی روایت ہے۔سہل بن معاذبن انس جہنی کی حدیث غریب ہے،اسے ہم صرف رشدبن سعدکی روایت سے جانتے ہیں،۲-البتہ اہل علم کا عمل اسی پرہے۔انہوں نے اس بات کو مکروہ سمجھاہے،کہ آدمی جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھاندے اورانہوں نے اس میں سختی سے کام لیا ہے۔اوران کے حفظ کے تعلق سے انہیں ضعیف گرداناہے۔بعض اہل علم نے رشدین بن سعد پر کلام کیا ہے