Jamia al-Tirmidhi Hadith 515 (سنن الترمذي)
[515]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ قَالَ سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ رُوَيْبَةَ الثَّقَفِيَّ وَبِشْرُ بْنُ مَرْوَانَ يَخْطُبُ فَرَفَعَ يَدَيْہِ فِي الدُّعَاءِ فَقَالَ عُمَارَةُ قَبَّحَ اللہُ ہَاتَيْنِ الْيُدَيَّتَيْنِ الْقُصَيَّرَتَيْنِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَمَا يَزِيدُ عَلَی أَنْ يَقُولَ ہَكَذَا وَأَشَارَ ہُشَيْمٌ بِالسَّبَّابَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
حصین کہتے ہیں کہ بشربن مروان خطبہ دے رہے تھے،انہوں نے دعا ۱؎ کے لیے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے،تو میں نے عمارہ بن رویبہ کوکہتے سنا: اللہ ان دونوں چھوٹے ہاتھوں کوغارت کرے،میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھاآپ صرف اس طرح کرتے تھے اس سے زیادہ کچھ نہیں،اورہشیم نے اپنی انگشت شہادت سے اشارہ کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔