Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 517 (سنن الترمذي)

[517]ضعیف

ابو داود (1120) نسائي (1420) ابن ماجہ (1117)

رجالہ ثقات،ولکن الحدیث ضعفہ البخاري والجمہور وھو حدیث معلل،فالقول قولھم

انوار الصحیفہ ص 203

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يُكَلَّمُ بِالْحَاجَةِ إِذَا نَزَلَ عَنْ الْمِنْبَرِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ قَالَ و سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُ وَہِمَ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ وَالصَّحِيحُ مَا رُوِيَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَأَخَذَ رَجُلٌ بِيَدِ النَّبِيِّ ﷺ فَمَا زَالَ يُكَلِّمُہُ حَتَّی نَعَسَ بَعْضُ الْقَوْمِ قَالَ مُحَمَّدٌ وَالْحَدِيثُ ہُوَ ہَذَا وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ رُبَّمَا يَہِمُ فِي الشَّيْءِ وَہُوَ صَدُوقٌ قَالَ مُحَمَّدٌ وَہِمَ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ فِي حَدِيثِ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِذَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّی تَرَوْنِي قَالَ مُحَمَّدٌ وَيُرْوَی عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ كُنَّا عِنْدَ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ فَحَدَّثَ حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِذَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّی تَرَوْنِي فَوَہِمَ جَرِيرٌ فَظَنَّ أَنَّ ثَابِتًا حَدَّثَہُمْ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺضرورت کی بات اس وقت کرتے جب آپ منبرسے اترتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ہم اس حدیث کو صرف جریربن حازم کی روایت سے جانتے ہیں،اورمیں نے محمدبن اسماعیل بخاری کوکہتے سناکہ جریربن حازم کو اس حدیث میں وہم ہوا ہے،اورصحیح وہی ہے جوبطریق: ثابت،عن أنس مروی ہے،انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ صلاۃ کھڑی ہوئی اورایک آدمی نے نبی اکرمﷺکاہاتھ پکڑاتوآپ برابراس سے گفتگوکرتے رہے یہاں تک کہ بعض لوگوں کو اونگھ آنے لگی۔محمدبن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: حدیث یہی ہے،اور جریر کوکبھی کبھی وہم ہوجاتاہے حالانکہ وہ صدوق ہیں۔محمدبن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ جریربن حازم کو ثابت کی حدیث میں (بھی) جسے ثابت نے انس سے اورانس نے نبی اکرمﷺسے روایت کی ہے وہم ہواہے (جو یہ ہے کہ) آپ نے فرمایا: جب صلاۃ کھڑی ہوجائے توتم اس وقت تک نہ کھڑے ہوجب تک کہ مجھے نہ دیکھ لو۔محمدبن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: نیزحمادبن زید سے روایت کی جاتی ہے کہ ہم لوگ ثابت بنانی کے پاس تھے،اورحجاج صواف نے یحیی ابن ابی کثیرکے واسطہ سے حدیث بیان کی،جسے یحیی نے عبد اللہ بن ابوقتادہ سے اورعبداللہ نے اپنے والدابوقتادہ سے اور ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا:جب صلاۃ کھڑی ہوجائے توتم کھڑے نہ ہو جب تک کہ مجھے نہ دیکھ لو چنانچہ جریرکو وہم ہوا،انہیں گمان ہواکہ ثابت نے ان سے بیان کیا ہے اورثابت نے انس سے اور انس نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے۔