Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 518 (سنن الترمذي)

[518]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ بَعْدَ مَا تُقَامُ الصَّلَاةُ يُكَلِّمُہُ الرَّجُلُ يَقُومُ بَيْنَہُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَمَا يَزَالُ يُكَلِّمُہُ فَلَقَدْ رَأَيْتُ بَعْضَنَا يَنْعَسُ مِنْ طُولِ قِيَامِ النَّبِيِّ ﷺ لَہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ صلاۃ کھڑی ہوجانے کے بعدمیں نے نبی اکرمﷺ کو دیکھا کہ آپ سے ایک آدمی باتیں کررہا ہے،اور آپ اس کے اورقبلے کے درمیان کھڑے ہیں،آپ برابراس سے گفتگوکرتے رہے،میں نے دیکھا کہ نبی اکرمﷺ کے طول قیام کی وجہ سے بعض لوگ اونگھ رہے ہیں۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔