Jamia al-Tirmidhi Hadith 521 (سنن الترمذي)
[521]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَيْضًا وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ وَبِہِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ جمعہ کے بعد دورکعت (سنت)پڑھتے تھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابن عمرکی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں جابر رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے،۳-یہ حدیث بطریق نافع عن ابن عمر ہے،۴-اسی پربعض اہل علم کاعمل ہے،اوریہی شافعی اور احمدبھی کہتے ہیں۔