Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 536 (سنن الترمذي)

[536]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ عَمْرٍو أَبُو عَمْرٍو الْحَذَّاءُ الْمَدِينِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَبَّرَ فِي الْعِيدَيْنِ فِي الْأُولَی سَبْعًا قَبْلَ الْقِرَاءَةِ وَفِي الْآخِرَةِ خَمْسًا قَبْلَ الْقِرَاءَةِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَابْنِ عُمَرَ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ جَدِّ كَثِيرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَہُوَ أَحْسَنُ شَيْءٍ رُوِيَ فِي ہَذَا الْبَابِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَاسْمُہُ عَمْرُو بْنُ عَوْفٍ الْمُزَنِيُّ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ وَہَكَذَا رُوِيَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّہُ صَلَّی بِالْمَدِينَةِ نَحْوَ ہَذِہِ الصَّلَاةِ وَہُوَ قَوْلُ أَہْلِ الْمَدِينَةِ وَبِہِ يَقُولُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ وَرُوِي عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّہُ قَالَ فِي التَّكْبِيرِ فِي الْعِيدَيْنِ تِسْعَ تَكْبِيرَاتٍ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَی خَمْسًا قَبْلَ الْقِرَاءَةِ وَفِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ يَبْدَأُ بِالْقِرَاءَةِ ثُمَّ يُكَبِّرُ أَرْبَعًا مَعَ تَكْبِيرَةِ الرُّكُوعِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوُ ہَذَا وَہُوَ قَوْلُ أَہْلِ الْكُوفَةِ وَبِہِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ

عمروبن عوف مزنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے عیدین میں پہلی رکعت میں قرأت سے پہلے سات اوردوسری رکعت میں قرأت سے پہلے پانچ تکبیریں کہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس باب میں عائشہ،ابن عمراور عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۲-کثیر کے دادا کی حدیث حسن ہے اور یہ سب سے اچھی روایت ہے جو نبی اکرمﷺ سے اس باب میں روایت کی گئی ہے۔۳-صحابہ کرام وغیرہم میں سے بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے،۴-اورابوہریرہ سے بھی اسی طرح مروی ہے کہ انہوں نے مدینے میں اسی طرح یہ صلاۃ پڑھی،۵-اوریہی اہل مدینہ کابھی قول ہے،اوریہی مالک بن انس،شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں،۶-عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے عیدین کی تکبیروں کے بارے میں کہاہے کہ یہ نو تکبیریں ہیں۔پہلی رکعت میں قرأت سے پہلے پانچ تکبیریں کہے ۱؎ اور دوسری رکعت میں پہلے قرأت کرے پھر رکوع کی تکبیر کے ساتھ چار تکبیریں کہے ۲؎ کئی صحابہ کرام سے بھی اسی طرح کی روایت مروی ہے۔اہل کوفہ کا بھی قول یہی ہے اوریہی سفیان ثوری بھی کہتے ہیں۔