Jamia al-Tirmidhi Hadith 537 (سنن الترمذي)
[537]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ قَال سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ خَرَجَ يَوْمَ الْفِطْرِ فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ لَمْ يُصَلِّ قَبْلَہَا وَلَا بَعْدَہَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَيْہِ عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ وَبِہِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ وَقَدْ رَأَی طَائِفَةٌ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ الصَّلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ وَقَبْلَہَا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ وَالْقَوْلُ الْأَوَّلُ أَصَحُّ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ عید الفطر کے دن نکلے،آپ نے دو رکعت صلاۃ پڑھی،پھر آپ نے نہ اس سے پہلے کوئی صلاۃ پڑھی اورنہ اس کے بعد۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابن عباس کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عبداللہ بن عمر،عبداللہ بن عمرو اور ابوسعید سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-صحابہ کرام وغیرہم میں سے بعض اہل علم کااسی پر عمل ہے،اوریہی شافعی،احمد،اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں،۴-اورصحابہ کرام وغیرہم میں سے اہل علم کے ایک گروہ کا خیال ہے کہ عیدین کی صلاۃ کے پہلے اور اس کے بعد صلاۃ پڑھ سکتے ہیں لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ہے۔