Jamia al-Tirmidhi Hadith 539 (سنن الترمذي)
[539]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ،حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ،أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ،وَہُوَ ابْنُ زَاذَانَ،عَنْ ابْنِ سِيرِينَ،عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يُخْرِجُ الأَبْكَارَ وَالْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ وَالْحُيَّضَ فِي الْعِيدَيْنِ،فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَيَعْتَزِلْنَ الْمُصَلَّی،وَيَشْہَدْنَ دَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ،قَالَتْ إِحْدَاہُنَّ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنْ لَمْ يَكُنْ لَہَا جِلْبَابٌ؟،قَالَ: فَلْتُعِرْہَا أُخْتُہَا مِنْ جَلاَبِيبِہَا
ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عیدین میں کنواری لڑکیوں،دوشیزاؤں،پردہ نشیں اور حائضہ عورتوں کو بھی لے جاتے تھے۔البتہ حائضہ عورتیں عیدگاہ سے دور رہتیں اور مسلمانوں کی دعامیں شریک رہتیں۔ایک عورت نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر کسی عورت کے پاس چادر نہ ہوتوکیا کرے؟ آپ نے فرمایا: اس کی بہن کو چاہئے کہ اسے اپنی چادروں میں سے کوئی چادر عاریۃً دے دے ۱؎۔