Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 541 (سنن الترمذي)

[541]صحیح

مشکوۃ المصابیح (1447)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ وَاصِلِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَی الْكُوفِيُّ وَأَبُو زُرْعَةَ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ عَنْ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا خَرَجَ يَوْمَ الْعِيدِ فِي طَرِيقٍ رَجَعَ فِي غَيْرِہِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ وَأَبِي رَافِعٍ قَالَ أَبُو عِيسَی وَحَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَرَوَی أَبُو تُمَيْلَةَ وَيُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ وَقَدْ اسْتَحَبَّ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ لِلْإِمَامِ إِذَا خَرَجَ فِي طَرِيقٍ أَنْ يَرْجِعَ فِي غَيْرِہِ اتِّبَاعًا لِہَذَا الْحَدِيثِ وَہُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ وَحَدِيثُ جَابِرٍ كَأَنَّہُ أَصَحُّ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ جب عید کے دن ایک راستے سے نکلتے تو دوسرے سے واپس آتے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن غریب ہے،۲-اس باب میں عبداللہ بن عمر اور ابورافع رضی اللہ عنہم سے احادیث آئی ہیں،۳-ابوتمیلہ اور یونس بن محمد نے یہ حدیث بطریق: فلیح بن سلیمان،عن سعید بن الحارث،عن جابر بن عبداللہ کی ہے،۴-بعض اہل علم نے اس حدیث کی پیروی میں امام کے لیے مستحب قرار دیاہے کہ جب ایک راستے سے جائے تو دوسرے سے واپس آئے۔شافعی کا یہی قول ہے،اور جابر کی حدیث(بمقابلہ ابویرہرہ) گویا زیادہ صحیح ہے۔