Jamia al-Tirmidhi Hadith 545 (سنن الترمذي)
[545] إسنادہ ضعیف
ابو داود (1229)
علي بن زید بن جدعان ضعیف مشہور
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ الْقُرَشِيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ سُئِلَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ عَنْ صَلَاةِ الْمُسَافِرِ فَقَالَ حَجَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ وَحَجَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ وَمَعَ عُمَرَ فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ وَمَعَ عُثْمَانَ سِتَّ سِنِينَ مِنْ خِلَافَتِہِ أَوْ ثَمَانِيَ ثَمَانِي فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ
ابونضرہ سے روایت ہے کہ عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مسافر کی صلاۃ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ حج کیا تو آپ نے دوہی رکعتیں پڑھیں،اورمیں نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا تو انہوں نے بھی دوہی رکعتیں پڑھیں،اور عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیا تو انہوں نے بھی دوہی رکعتیں پڑھیں،اور عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کی خلافت کے ابتدائی چھ یاآٹھ سالوں میں کیا تو انہوں نے بھی دوہی رکعتیں پڑھیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔