Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 558 (سنن الترمذي)

[558]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ إِسْحَاقَ وَہُوَ ابْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ كِنَانَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ: أَرْسَلَنِي الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ،وَہُوَ أَمِيرُ الْمَدِينَةِ،إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ أَسْأَلُہُ عَنْ اسْتِسْقَاءِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَأَتَيْتُہُ،فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ خَرَجَ مُتَبَذِّلاً مُتَوَاضِعًا مُتَضَرِّعًا،حَتَّی أَتَی الْمُصَلَّی،فَلَمْ يَخْطُبْ خُطْبَتَكُمْ ہَذِہِ،وَلَكِنْ لَمْ يَزَلْ فِي الدُّعَاءِ وَالتَّضَرُّعِ وَالتَّكْبِيرِ،وَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ كَمَا كَانَ يُصَلِّي فِي الْعِيدِ. قَالَ أَبُو عِيسَی: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

اسحاق بن عبداللہ بن کنانہ کہتے ہیں کہ مجھے ولید بن عقبہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا (ولید مدینے کے امیر تھے) تاکہ میں ان سے رسول اللہﷺ کے استسقاء کے بارے میں پوچھوں،تومیں ان کے پاس آیا (اورمیں نے ان سے پوچھا)تو انہوں نے کہا: رسول اللہﷺ پھٹے پُرانے لباس میں عاجزی کرتے ہوئے نکلے،یہاں تک کہ عید گاہ آئے،اور آپ نے تمہارے اس خطبہ کی طرح خطبہ نہیں دیا بلکہ آپ برابر دعاکرنے،گڑگڑا نے اور اللہ کی بڑائی بیان کرنے میں لگے رہے،اورآپ نے دو رکعتیں پڑھیں جیساکہ آپ عید میں پڑھتے تھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ وضاحت ۱؎: اسی سے امام شافعی وغیرہ نے دلیل پکڑی ہے کہ استسقاء میں بھی بارہ تکبیرات زوائدسے دورکعتیں پڑھی جائیں گی،جبکہ جمہورصلاۃجمعہ کی طرح پڑھنے کے قائل ہیں اوراس حدیث میں کما یصلی فی العیدسے مرادیہ بیان کیا ہے کہ جیسے: آبادی سے باہرجہری قراءت سے خطبہ سے پہلے دورکعت عیدکی صلاۃ پڑھی جاتی ہے،اوردیگراحادیث وآثارسے یہی بات صحیح معلوم ہوتی ہے،صاحب تحفہ نے اسی کی تائید کی ہے۔