Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 557 (سنن الترمذي)

[557]صحیح

مشکوۃ المصابیح (1504)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي ہِلَالٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَی آبِي اللَّحْمِ عَنْ آبِي اللَّحْمِ أَنَّہُ رَأَی رَسُولَ اللہِ ﷺ عِنْدَ أَحْجَارِ الزَّيْتِ يَسْتَسْقِي وَہُوَ مُقْنِعٌ بِكَفَّيْہِ يَدْعُو قَالَ أَبُو عِيسَی كَذَا قَالَ قُتَيْبَةُ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ عَنْ آبِي اللَّحْمِ وَلَا نَعْرِفُ لَہُ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ إِلَّا ہَذَا الْحَدِيثَ الْوَاحِدَ وَعُمَيْرٌ مَوْلَی آبِي اللَّحْمِ قَدْ رَوَی عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَحَادِيثَ وَلَہُ صُحْبَةٌ

آبی اللحم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کواحجارزیت ۱؎ کے پاس اللہ تعالیٰ سے بارش طلب کرتے ہوئے دیکھا۔آپ اپنی دونوں ہتھیلیاں اٹھائے دعافرمارہے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-قتیبہ نے اس حدیث کی سند میں اسی طرح عن آبی اللحم کہا ہے اور ہم اس حدیث کے علاوہ ان کی کوئی اور حدیث نہیں جانتے جسے انہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہو۲-عمیر،آبی اللحم رضی اللہ عنہ کے مولیٰ ہیں،انہوں نے نبی اکرمﷺ سے کئی احادیث روایت کی ہیں۔اورانہیں خودبھی شرف صحابیت حاصل ہے۔