Jamia al-Tirmidhi Hadith 560 (سنن الترمذي)
[560]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ صَلَّی فِي كُسُوفٍ فَقَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَالْأُخْرَی مِثْلُہَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَعَائِشَةَ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَالنُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ وَالْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ وَأَبِي مَسْعُودٍ وَأَبِي بَكْرَةَ وَسَمُرَةَ وَأَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَأَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ وَابْنِ عُمَرَ وَقَبِيصَةَ الْہِلَالِيِّ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ صَلَّی فِي كُسُوفٍ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ وَبِہِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ قَالَ وَاخْتَلَفَ أَہْلُ الْعِلْمِ فِي الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْكُسُوفِ فَرَأَی بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ أَنْ يُسِرَّ بِالْقِرَاءَةِ فِيہَا بِالنَّہَارِ وَرَأَی بَعْضُہُمْ أَنْ يَجْہَرَ بِالْقِرَاءَةِ فِيہَا كَنَحْوِ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ وَالْجُمُعَةِ وَبِہِ يَقُولُ مَالِكٌ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ يَرَوْنَ الْجَہْرَ فِيہَا و قَالَ الشَّافِعِيُّ لَا يَجْہَرُ فِيہَا وَقَدْ صَحَّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ كِلْتَا الرِّوَايَتَيْنِ صَحَّ عَنْہُ أَنَّہُ صَلَّی أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ وَصَحَّ عَنْہُ أَيْضًا أَنَّہُ صَلَّی سِتَّ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ وَہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ جَائِزٌ عَلَی قَدْرِ الْكُسُوفِ إِنْ تَطَاوَلَ الْكُسُوفُ فَصَلَّی سِتَّ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ فَہُوَ جَائِزٌ وَإِنْ صَلَّی أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ وَأَطَالَ الْقِرَاءَةَ فَہُوَ جَائِزٌ وَيَرَی أَصْحَابُنَا أَنْ تُصَلَّی صَلَاةُ الْكُسُوفِ فِي جَمَاعَةٍ فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے سورج گرہن کی صلاۃ پڑھی تو آپ نے قرأت کی،پھر رکوع کیا،پھرقرأت کی پھر رکوع کیا،پھر قرأت کی پھر رکوع کیا،تین بارقرأت کی اورتین باررکوع کیا،پھر دوسجدے کئے،اور دوسری رکعت بھی اسی طرح تھی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں علی،عائشہ،عبداللہ بن عمرو،نعمان بن بشیر،مغیرہ بن شعبہ،ابومسعود،ابوبکرہ،سمرہ،ابوموسیٰ اشعری،ابن مسعود،اسما ء بنت ابی بکر صدیق،ابن عمر،قبیصہ ہلالی،جابر بن عبداللہ،عبدالرحمٰن بن سمرہ،اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی اکرمﷺ سے یوں بھی روایت کی ہے کہ آپ نے سورج گرہن کی صلاۃ میں چار سجدوں میں چاررکوع کیے،شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ اسی کے قائل ہیں،۴-سورج گرہن کی صلاۃ میں اہل علم کا اختلاف ہے: بعض اہل علم کی رائے ہے کہ دن میں قرأت سری کرے گا۔بعض کی رائے ہے کہ عیدین اور جمعہ کی طرح اس میں بھی جہری قرأت کرے گا۔یہی مالک،احمداور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں کہ اس میں جہری قرأت کرے۔اورشافعی کہتے ہیں کہ جہر نہیں کرے گا۔اورنبی اکرمﷺ سے دونوں ہی قسم کی احادیث آئی ثابت ہیں۔آپ سے یہ بھی ثابت ہے کہ آپ نے چار سجدوں میں چار رکوع کیے۔اوریہ بھی ثابت ہے کہ آپ نے چارسجدوں میں چھ رکوع کیے۔اوریہ اہل علم کے نزدیک گرہن کی مقدارکے مطابق ہے اگر گرہن لمبا ہوجائے توچار سجدوں میں چھ رکو ع کرے،یہ بھی جائز ہے،اور اگر چار سجدوں میں چار ہی رکوع کرے اور قرأت لمبی کردے تو بھی جائز ہے،ہمارے اصحاب الحدیث کا خیال ہے کہ گرہن کی صلاۃ جماعت کے ساتھ پڑھے خواہ گرہن سورج کاہویاچاندکا۔