Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 561 (سنن الترمذي)

[561]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّہَا قَالَتْ خَسَفَتْ الشَّمْسُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَصَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ بِالنَّاسِ فَأَطَالَ الْقِرَاءَةَ ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَأَطَالَ الْقِرَاءَةَ ہِيَ دُونَ الْأُولَی ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ وَہُوَ دُونَ الْأَوَّلِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَسَجَدَ ثُمَّ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَبِہَذَا الْحَدِيثِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ يَرَوْنَ صَلَاةَ الْكُسُوفِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ قَالَ الشَّافِعِيُّ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَی بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَنَحْوًا مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ سِرًّا إِنْ كَانَ بِالنَّہَارِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا نَحْوًا مِنْ قِرَاءَتِہِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ بِتَكْبِيرٍ وَثَبَتَ قَائِمًا كَمَا ہُوَ وَقَرَأَ أَيْضًا بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَنَحْوًا مِنْ آلِ عِمْرَانَ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا نَحْوًا مِنْ قِرَاءَتِہِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ ثُمَّ قَالَ سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ تَامَّتَيْنِ وَيُقِيمُ فِي كُلِّ سَجْدَةٍ نَحْوًا مِمَّا أَقَامَ فِي رُكُوعِہِ ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَنَحْوًا مِنْ سُورَةِ النِّسَاءِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا نَحْوًا مِنْ قِرَاءَتِہِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ بِتَكْبِيرٍ وَثَبَتَ قَائِمًا ثُمَّ قَرَأَ نَحْوًا مِنْ سُورَةِ الْمَائِدَةِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا نَحْوًا مِنْ قِرَاءَتِہِ ثُمَّ رَفَعَ فَقَالَ سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ تَشَہَّدَ وَسَلَّمَ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کے زمانے میں سورج گرہن لگا توآپﷺ نے لوگوں کو صلاۃ پڑھائی،اور لمبی قرأت فرمائی،پھرآپ نے رکوع کیا تو رکوع بھی لمبا کیا،پھر اپنا سر اٹھا یا اور لمبی قرأت فرمائی،یہ پہلی قرأت سے کم تھی،پھر رکوع کیا اور لمبا رکوع کیا اور یہ پہلے رکوع سے ہلکا تھا،پھر اپنا سر اٹھا یا اور سجدہ کیا پھر اسی طرح دوسری رکعت میں کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی اسی حدیث کی بناء پر کہتے ہیں کہ گرہن کی صلاۃ میں چارسجدوں میں چار رکوع ہے۔شافعی کہتے ہیں: پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھے اورسورہ بقرہ کے بقدر،اگردن ہوتوسرّی قرأت کرے،پھر قرأت کے برابر لمبا رکوع کرے۔پھر اللہ اکبر کہہ کر سر اٹھائے۔اور کھڑارہے جیسے پہلے کھڑا تھا اور سورہ ٔ فاتحہ پڑھے اور آل عمران کے بقدرقرأت کرے پھراپنی قرأت کے برابر لمبا رکوع کرے،پھر سراٹھائے۔پھر سمع اللہ لمن حمدہ کہے۔پھر اچھی طرح دوسجدے کرے۔اور ہرسجدے میں اسی قدرٹھہرے جتنا رکوع میں ٹھہرا تھا۔پھر کھڑا ہواورسورہ فاتحہ پڑھے اورسورہ ٔ نساء کے بقدرقرأت کرے پھر اپنی قرأت کے برابر لمبا رکوع کرے پھر اللہ اکبر کہہ کر اپنا سر اٹھا ئے اور سیدھا کھڑا ہو،پھر سورۂ مائدہ کے برابرقرأت کرے۔پھراپنی قرأت کے برابر لمبا رکوع کرے،پھر سرا ٹھائے اور سمع اللہ لمن حمدہ کہے،پھر دوسجدے کرے پھر تشہد پڑھے اورسلام پھیر دے۔