Jamia al-Tirmidhi Hadith 563 (سنن الترمذي)
[563]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ صَدَقَةَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی صَلَاةَ الْكُسُوفِ وَجَہَرَ بِالْقِرَاءَةِ فِيہَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَرَوَاہُ أَبُو إِسْحَقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ نَحْوَہُ وَبِہَذَا الْحَدِيثِ يَقُولُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے گرہن کی صلاۃ پڑھی اور اس میں آپ نے بلند آواز سے قرأت کی۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-ابواسحاق فزاری نے بھی اسے سفیان بن حسین سے اسی طرح روایت کیا ہے،۳-اوراسی حدیث کے مطابق مالک بن انس،احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں۔