Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 577 (سنن الترمذي)

[577]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَسْجُدُ فِي ص قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَلَيْسَتْ مِنْ عَزَائِمِ السُّجُودِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَاخْتَلَفَ أَہْلُ الْعِلْمِ فِي ذَلِكَ فَرَأَی بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ أَنْ يَسْجُدَ فِيہَا وَہُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَابْنِ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ و قَالَ بَعْضُہُمْ إِنَّہَا تَوْبَةُ نَبِيٍّ وَلَمْ يَرَوْا السُّجُودَ فِيہَا

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو سورۂ ص میں سجدہ کرتے دیکھا۔ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یہ واجب سجدوں میں سے نہیں ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اہل علم کا اس میں اختلاف ہے،صحابہ وغیرہم میں سے بعض اہل علم کی رائے ہے کہ اس میں سجدہ کرے،سفیان ثوری،ابن مبارک،شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ کابھی یہی قول ہے۔اوربعض کہتے ہیں کہ یہ ایک نبی کی توبہ ہے،اس میں سجدہ ضروری نہیں ۱ ؎۔