Jamia al-Tirmidhi Hadith 583 (سنن الترمذي)
[583]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ كَانَ يُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ الْمَغْرِبَ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَی قَوْمِہِ فَيَؤُمُّہُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَصْحَابِنَا الشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ قَالُوا إِذَا أَمَّ الرَّجُلُ الْقَوْمَ فِي الْمَكْتُوبَةِ وَقَدْ كَانَ صَلَّاہَا قَبْلَ ذَلِكَ أَنَّ صَلَاةَ مَنْ ائْتَمَّ بِہِ جَائِزَةٌ وَاحْتَجُّوا بِحَدِيثِ جَابِرٍ فِي قِصَّةِ مُعَاذٍ وَہُوَ حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ عَنْ جَابِرٍ وَرُوِي عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالْقَوْمُ فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ وَہُوَ يَحْسِبُ أَنَّہَا صَلَاةُ الظُّہْرِ فَائْتَمَّ بِہِمْ قَالَ صَلَاتُہُ جَائِزَةٌ وَقَدْ قَالَ قَوْمٌ مِنْ أَہْلِ الْكُوفَةِ إِذَا ائْتَمَّ قَوْمٌ بِإِمَامٍ وَہُوَ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَہُمْ يَحْسِبُونَ أَنَّہَا الظُّہْرُ فَصَلَّی بِہِمْ وَاقْتَدَوْا بِہِ فَإِنَّ صَلَاةَ الْمُقْتَدِي فَاسِدَةٌ إِذْ اخْتَلَفَ نِيَّةُ الْإِمَامِ وَنِيَّةُ الْمَأْمُومِ
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ معاذ بن جبل رسول اللہﷺ کے ساتھ مغرب پڑھتے تھے،پھر اپنی قوم کے لوگوں میں لوٹ کر آتے اوران کی امامت کرتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-ہمارے اصحاب یعنی شافعی احمداوراسحاق کااسی پرعمل ہے۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ جب آدمی فرض صلاۃ میں اپنی قوم کی امامت کرے اور وہ اس سے پہلے یہ صلاۃ پڑھ چکاہو توجن لوگوں نے اس کی اقتداء کی ہے ان کی صلاۃ درست ہے۔ان لوگوں نے معاذ رضی اللہ عنہ کے قصے سے جوجابر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے اُس سے دلیل پکڑی ہے،۳-ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ان سے ایک ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو مسجد میں د اخل ہوااور لوگ صلاۃِعصر میں مشغول تھے اور وہ سمجھ رہاتھا کہ ظہر ہے تو اس نے ان کی اقتداء کرلی،تو ابوالدرداء نے کہا: اس کی صلاۃ جائز ہے،۴-اہل کوفہ کی ایک جماعت کاکہناہے کہ جب کچھ لوگ کسی امام کی اقتداء کریں اور وہ عصر پڑھ رہاہو اور لوگ سمجھ رہے ہوں کہ وہ ظہرپڑھ رہا ہے اور وہ انہیں صلاۃ پڑھا دے اورلوگ اس کی اقتداء میں صلاۃ پڑھ لیں تو مقتدی کی صلاۃ فاسد ہے کیونکہ کہ امام کی نیت اور مقتدی کی نیت مختلف ہوگئی ۱ ؎۔