Jamia al-Tirmidhi Hadith 586 (سنن الترمذي)
[586] إسنادہ ضعیف
أبو ظلال ہلال بن أبي ھلال ضعیف (تقریب: 7349) و قال الھیثمي: وضعفہ الجمھور (مجمع الزوائد 384/10) وقال: والأکثر علی تضعیفہ (أیضاً 36/1)
وللحدیث شواھد ضعیفۃ في مجمع الزوائد (10/ 106) والترغیب (1/ 166) وغیرہما
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو ظِلَالٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ صَلَّی الْغَدَاةَ فِي جَمَاعَةٍ ثُمَّ قَعَدَ يَذْكُرُ اللہَ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّی رَكْعَتَيْنِ كَانَتْ لَہُ كَأَجْرِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ تَامَّةٍ تَامَّةٍ تَامَّةٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ قَالَ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَعِيلَ عَنْ أَبِي ظِلَالٍ فَقَالَ ہُوَ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ قَالَ مُحَمَّدٌ وَاسْمُہُ ہِلَالٌ
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس نے صلاۃِ فجر جماعت سے پڑھی پھر بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتارہا یہاں تک کہ سورج نکل گیا،پھراس نے دورکعتیں پڑھیں،تو اسے ایک حج اورایک عمرے کاثواب ملے گا۔وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: پورا،پورا،پورا،یعنی حج وعمرے کا پورا ثواب ۱ ؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے (سندمیں موجودراوی) ابوظلال کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: وہ مقارب الحدیث ہیں،محمدبن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ ان کا نام ہلال ہے۔