Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 593 (سنن الترمذي)

[593]إسنادہ حسن

تحقیقی مقالات (4/ 568)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي وَالنَّبِيُّ ﷺ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ مَعَہُ فَلَمَّا جَلَسْتُ بَدَأْتُ بِالثَّنَاءِ عَلَی اللہِ ثُمَّ الصَّلَاةِ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ ثُمَّ دَعَوْتُ لِنَفْسِي فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ سَلْ تُعْطَہْ سَلْ تُعْطَہْ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا الْحَدِيثُ رَوَاہُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ آدَمَ مُخْتَصَرًا

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہـ میں صلاۃ پڑھ رہاتھا،اور نبی اکرمﷺ موجودتھے،ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما (بھی) آپ کے ساتھ تھے،جب میں (قعدہ اخیرہ میں)بیٹھا تو پہلے میں نے اللہ کی تعریف کی پھر نبی اکرمﷺ پر درود بھیجا،پھراپنے لیے دعا کی،تو نبی اکرمﷺ نے فرمایا: مانگو،تمہیں دیاجائے گا،مانگ تمہیں دیاجائے گا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،۳-یہ حدیث احمد بن حنبل نے یحییٰ بن آدم سے مختصراً روایت کی ہے۔