Jamia al-Tirmidhi Hadith 592 (سنن الترمذي)
[592]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّی تَرَوْنِي خَرَجْتُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ وَحَدِيثُ أَنَسٍ غَيْرُ مَحْفُوظٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي قَتَادَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ كَرِہَ قَوْمٌ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ أَنْ يَنْتَظِرَ النَّاسُ الْإِمَامَ وَہُمْ قِيَامٌ و قَالَ بَعْضُہُمْ إِذَا كَانَ الْإِمَامُ فِي الْمَسْجِدِ فَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَإِنَّمَا يَقُومُونَ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ وَہُوَ قَوْلُ ابْنِ الْمُبَارَكِ
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب صلاۃ کی اقامت کہہ دی جائے تو تم اس وقت تک نہ کھڑے ہوجب تک کہ مجھے نکل کر آتے نہ دیکھ لو۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں انس رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے،لیکن ان کی حدیث غیر محفوظ ہے،۳-صحابہ کرام وغیرہم میں سے اہل علم کی ایک جماعت نے لوگوں کے کھڑے ہوکر امام کا انتظار کرنے کومکروہ کہاہے،۴-بعض کہتے ہیں کہ جب امام مسجد میں ہو اور صلاۃ کھڑی کردی جائے تو وہ لوگ اس وقت کھڑے ہوں جب مؤذن قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہے،ابن مبارک کا یہی قول ہے۔