Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 598 (سنن الترمذي)

[598]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ قَالَ: سَأَلْنَا عَلِيًّا عَنْ صَلاَةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ مِنَ النَّہَارِ؟ فَقَالَ: إِنَّكُمْ لاَ تُطِيقُونَ ذَاكَ. فَقُلْنَا: مَنْ أَطَاقَ ذَاكَ مِنَّا. فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ ہَاہُنَا كَہَيْئَتِہَا مِنْ ہَاہُنَا عِنْدَ الْعَصْرِ صَلَّی رَكْعَتَيْنِ،وَإِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ ہَاہُنَا كَہَيْئَتِہَا مِنْ ہَاہُنَا عِنْدَ الظُّہْرِ صَلَّی أَرْبَعًا،وَصَلَّی أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ،وَبَعْدَہَا رَكْعَتَيْنِ،وَقَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا،يَفْصِلُ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ بِالتَّسْلِيمِ عَلَی الْمَلاَئِكَةِ الْمُقَرَّبِينَ،وَالنَّبِيِّينَ وَالْمُرْسَلِينَ،وَمَنْ تَبِعَہُمْ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ.

عاصم بن ضمرہ کہتے ہیں کہ ہم نے علی رضی اللہ عنہ سے رسول اللہﷺکے دن کی صلاۃ کے بارے میں پوچھا؟ توانہوں نے کہا: تم اس کی طاقت نہیں رکھتے،اس پرہم نے کہا: ہم میں سے کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟ تو انہوں نے کہا: رسول اللہﷺ جب سورج اس طرف (یعنی مشرق کی طرف) اس طرح ہوجاتا جیسے کہ عصر کے وقت اس طرف (یعنی مغرب کی طرف) ہوتا ہے تو دورکعتیں پڑھتے،اور جب سورج اس طرف (مشرق میں) اس طرح ہوجاتا جیسے کہ اس طرف (مغرب میں) ظہر کے وقت ہوتا ہے تو چار رکعت پڑھتے،اور چار رکعت ظہرسے پہلے پڑھتے اوردورکعت اس کے بعد اور عصر سے پہلے چار رکعت پڑھنے،ہر دو رکعت کے درمیان مقرب فرشتوں اور انبیاء ورسل پراور مومنوں اور مسلمانوں میں سے جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ہے ان پر سلام پھیر کرفصل کرتے۔