Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 608 (سنن الترمذي)

[608]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي طُہُورِہِ إِذَا تَطَہَّرَ وَفِي تَرَجُّلِہِ إِذَا تَرَجَّلَ وَفِي انْتِعَالِہِ إِذَا انْتَعَلَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو الشَّعْثَاءِ اسْمُہُ سُلَيْمُ بْنُ أَسْوَدَ الْمُحَارِبِيُّ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺجب وضو کرتے تواپنی وضومیں اور جب کنگھی کرتے تو کنگھی کرنے میں اور جب جوتا پہنتے تو جوتاپہنے میں داہنے (سے شروع کرنے) کوپسندفرماتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔