Jamia al-Tirmidhi Hadith 609 (سنن الترمذي)
[609] إسنادہ ضعیف
شریک مدلس وعنعن
وحدیث شعبۃ رواہ مسلم (325) وھو یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عِيسَی عَنْ ابْنِ جَبْرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ يُجْزِئُ فِي الْوُضُوءِ رِطْلَانِ مِنْ مَاءٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ شَرِيكٍ عَلَی ہَذَا اللَّفْظِ وَرَوَی شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَبْرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَتَوَضَّأُ بِالْمَكُّوكِ وَيَغْتَسِلُ بِخَمْسَةِ مَكَاكِيَّ وَرُوِي عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عِيسَی عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَبْرٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ وَہَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ شَرِيكٍ
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: وضو میں د و رطل ۱؎ پانی کافی ہوگا ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث ان الفاظ کے ساتھ غریب ہے،ہم یہ حدیث صرف شریک ہی کی سند سے جانتے ہیں،۲-شعبہ نے عبداللہ بن عبداللہ بن جبر سے اورانہوں نے انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ ایک مکوک ۳؎ سے وضو،اور پانچ مکوک سے غسل کرتے تھے ۴؎،۳-سفیان ثوری نے بسند عبداللہ بن عیسیٰ عن عبداللہ بن جبر عن انس روایت کی ہے کہ نبی اکرمﷺ ایک مد ۵؎ سے وضو اور ایک صاع ۶؎ سے غسل کرتے تھے،۴-یہ شریک کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔