Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 629 (سنن الترمذي)

[629]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی النَّيْسَابُورِيُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ التِّنِّيسِيُّ عَنْ صَدَقَةَ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ مُوسَی بْنِ يَسَارٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي الْعَسَلِ فِي كُلِّ عَشَرَةِ أَزُقٍّ زِقٌّ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبِي سَيَّارَةَ الْمُتَعِيِّ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي إِسْنَادِہِ مَقَالٌ وَلَا يَصِحُّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ فِي ہَذَا الْبَابِ كَبِيرُ شَيْءٍ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ وَبِہِ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ و قَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ لَيْسَ فِي الْعَسَلِ شَيْءٌ وَصَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللہِ لَيْسَ بِحَافِظٍ وَقَدْ خُولِفَ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللہِ فِي رِوَايَةِ ہَذَا الْحَدِيثِ عَنْ نَافِعٍ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: شہد میں ہردس مشک پر ایک مشک زکاۃ ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس باب میں ابوہریرہ،ابوسیارہ متعی اور عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔۲-ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث کی سند میں کلام ہے ۱؎ نبی اکرمﷺ سے اس باب میں کچھ زیادہ صحیح چیزیں مروی نہیں اوراسی پر اکثر اہل علم کا عمل ہے،احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی اسی کے قائل ہیں،۳-بعض اہل علم کہتے ہیں کہ شہد میں کوئی زکاۃ نہیں ۲؎،۴-صدقہ بن عبداللہ حافظ نہیں ہیں۔نافع سے اس حدیث کو روایت کرنے میں صدقہ بن عبداللہ کی مخالفت کی گئی ہے۔