Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 630 (سنن الترمذي)

[630]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ سَأَلَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ صَدَقَةِ الْعَسَلِ قَالَ قُلْتُ مَا عِنْدَنَا عَسَلٌ نَتَصَدَّقُ مِنْہُ وَلَكِنْ أَخْبَرَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ حَكِيمٍ أَنَّہُ قَالَ لَيْسَ فِي الْعَسَلِ صَدَقَةٌ فَقَالَ عُمَرُ عَدْلٌ مَرْضِيٌّ فَكَتَبَ إِلَی النَّاسِ أَنْ تُوضَعَ يَعْنِي عَنْہُمْ

نافع کہتے ہیں کہ مجھ سے عمر بن عبدالعزیزنے شہد کی زکاۃ کے بارے میں پوچھاتومیں نے کہاکہ ہمارے پاس شہدنہیں کہ ہم اس کی زکاۃ دیں،لیکن ہمیں مغیرہ بن حکیم نے خبردی ہے کہ شہد میں زکاۃ نہیں ہے۔تو عمربن عبدالعزیزنے کہا: یہ مبنی بر عدل اورپسندیدہ بات ہے۔چنانچہ انہوں نے لوگوں کو لکھا کہ ان سے شہد کی زکاۃ معاف کردی جائے۔