Jamia al-Tirmidhi Hadith 639 (سنن الترمذي)

[639]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمَدَنِيُّ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ وَبُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِيمَا سَقَتْ السَّمَاءُ وَالْعُيُونُ الْعُشْرُ وَفِيمَا سُقِيَ بِالنَّضْحِ نِصْفُ الْعُشْرِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَابْنِ عُمَرَ وَجَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْأَشَجِّ وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ وَبُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مُرْسَلًا وَكَأَنَّ ہَذَا أَصَحُّ وَقَدْ صَحَّ حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ فِي ہَذَا الْبَابِ وَعَلَيْہِ الْعَمَلُ عِنْدَ عَامَّةِ الْفُقَہَاءِ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس فصل کی سینچائی بارش یا نہر کے پانی سے کی گئی ہو،اس میں زکاۃ دسواں حصہ ہے،اور جس کی سینچائی ڈول سے کھینچ کر کی گئی ہوتو اس میں زکاۃ دسویں حصّے کاآدھایعنی بیسواں حصہ ۱؎ ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس باب میں انس بن مالک،ابن عمر اور جابر سے بھی احادیث آئی ہیں،۲-یہ حدیث بکیر بن عبداللہ بن اشج،سلیمان بن یسار اور بسر بن سعید سے بھی روایت کی گئی ہے،اور ا ن سب نے اسے نبی اکرم ﷺ سے مرسلاً روایت کی ہے،گویا یہ زیادہ صحیح ہے،۳-اور اس باب میں ابن عمر کی حدیث بھی صحیح ہے جسے انہوں نے نبی اکرمﷺسے روایت کی ہے ۲؎،۴-اور اسی پربیشترفقہاء کا عمل ہے۔