Jamia al-Tirmidhi Hadith 638 (سنن الترمذي)

[638] إسنادہ ضعیف

الحسن بن عمارۃ ضعیف کما قال الترمذي وغیرہ،بل ھو متروک (تقریب: 1264) وقال الحافظ ابن حجر: وضعفہ الجمھور (طبقات المدلسین : 134 / 5)

وللحدیث شواہد ضعیفۃ

انوار الصحیفہ ص 206

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ عِيسَی بْنِ طَلْحَةَ عَنْ مُعَاذٍ أَنَّہُ كَتَبَ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ يَسْأَلُہُ عَنْ الْخَضْرَاوَاتِ وَہِيَ الْبُقُولُ فَقَالَ لَيْسَ فِيہَا شَيْءٌ قَالَ أَبُو عِيسَی إِسْنَادُ ہَذَا الْحَدِيثِ لَيْسَ بِصَحِيحٍ وَلَيْسَ يَصِحُّ فِي ہَذَا الْبَابِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ شَيْءٌ وَإِنَّمَا يُرْوَی ہَذَا عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مُرْسَلًا وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ أَنْ لَيْسَ فِي الْخَضْرَاوَاتِ صَدَقَةٌ قَالَ أَبُو عِيسَی وَالْحَسَنُ ہُوَ ابْنُ عُمَارَةَ وَہُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ أَہْلِ الْحَدِيثِ ضَعَّفَہُ شُعْبَةُ وَغَيْرُہُ وَتَرَكَہُ ابْنُ الْمُبَارَكِ

معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرمﷺکولکھا،وہ آپ سے سبزیوں کی زکاۃکے بارے میں پوچھ رہے تھے تو آپ نے فرمایا: ان میں کوئی زکاۃ نہیں ہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس حدیث کی سندصحیح نہیں ہے،۲-اوراس باب میں نبی اکرمﷺسے کوئی چیز صحیح نہیں ہے،اور اسے صرف موسیٰ بن طلحہ سے روایت کیاجاتاہے اور انہوں نے نبی اکرمﷺسے مرسلاً روایت کی ہے،۳-اسی پراہل علم کا عمل ہے کہ سبزیوں میں زکاۃ نہیں ہے،۴-حسن،عمارہ کے بیٹے ہیں،اوریہ محدثین کے نزدیک ضعیف ہیں۔شعبہ وغیرہ نے ان کی تضعیف کی ہے،اور ابن مبارک نے انہیں متروک قراردیا ہے۔